: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جاپان،11اپریل(ایجنسی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جاپان میں ہیروشیما میموریل کا تاریخی دورہ کیا ہے۔ وہ پہلے امریکی وزیر خارجہ ہیں، جو ہیروشیما گئے ہوئے ہیں۔ میموریل کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا کو جوہری
ہتھیاروں سے پاک بنا دینا چاہیے۔ اسی مقام پر امریکی فورسز نے دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر سن 1945 میں ایٹمی بم پھینکا تھا، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ کیری کے ساتھ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ بھی تھے، جو اسی شہر میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک تھے۔